ماہ رمضان ہمیں تقوی،پرہیزگاری اور صبر کا درس دیتا ہے:نصرت اللہ

کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا رمضان المبارک سے قبل گلبرگ ٹاؤن کی مختلف یوسیز کا دورہ،رمضان المبارک سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہیں اور نماز تراویح کے اجتماعات کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں تقوی، پرہیزگاری اور صبر کا درس دیتا ہے اس ماہ مبارک میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کے کام آنا ایک بہترین عمل ہے،

نصرت اللہ نے اس موقع پر محکمہ سینیٹیشن اور ایم اینڈ ای کو  ہدایت دی کہ ماہ رمضان سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور تروایح کی اجتماعت کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر لیے جائیں بالخصوص وہ پارک  اور گراؤنڈ جہاں نماز تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے ان کی صفائی اور روشنی کے انتظامات کو بھی مد نظر رکھا جائے، مساجد، امام بارگاہوں اور تراویح کے اجتماع کے اطراف دن میں دو بار صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام یو سی چیئرمینز کو بھی ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں مساجد اور ان کے اطراف صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف،ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد،X.E.Nایم اینڈ ای محمد یاور،X.E.N بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور متعلقہ یو سی چیئرمین  کونسلرز اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں