چیئرمین جناح ٹاؤن کا محکمہ سینیٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر حنیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کراچی:چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے محکمہ سینیٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر حنیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگواران کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔چیئرمین رضوان عبد السمیع نے اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)۔

دریں اثناء مرحوم حنیف کی نماز جنازہ بعد نماز ظہربنوریہ ٹاؤن مسجد گرو مندر میں ادا کردی گئی اور سی ون ایریاقبرستان لیاقت آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم حنیف کی نماز جنازہ میں چیئرمین رضوان عبد السمیع، وائس چیئرمین حامد نواز خان، میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن، کونسل ممبران،محکمہ جاتی افسران و ملازمین اور مرحوم کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں