سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن آمد

سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن آمد

سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں سلطان علی  آلانہ بھی موجود تھے،

صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحوم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، انسانیت کے لیے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،امید ہے کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کا اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں