سابق چیئرمین آباد نے نیب چیئرمین کے سامنے ڈی سی ٹھٹھہ پر رشوت مانگنے کا الزام آئد کردیا

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) میں نیب چیئرمین کے دورے کے دوران بلڈرز پھٹ پڑے

آباد کے سابق چیئرمین آصف سم سم نے نیب چیئرمین کے سامنے ڈی سی ٹھٹھہ پر رشوت مانگنے کا الزام لگایا

آصف سم سم نے کہا کہ ڈی سی ٹھٹہ ری رائٹنگ آف لینڈ ریکارڈ کے فی ایکڑ پونے دس لاکھ لیتا ہے حالانکہ وہ زمین کے قانونی مالک ہیں۔

آصف سم سم نے کہا کہ ڈی سی ٹھٹھ رشوت کے بغیر زمین کا رکارڈ درست کرنے کو تیار نہیں۔

بلڈر ہاورن کریم نے کہا کہ میری 8 ایکڑ زمین پر بااثر کا قبضہ ہے،آواز اٹھاتےہیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

نیب چیئرمین  لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے بلڈرز کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کسی سی بھی زیادتی ہونے نہیں دینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں