spot_img

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کردیا گیا

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکیٹ بورڈ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کیا۔

تقریب میں صدر آصف علی زرداری کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریکارڈ مدت میں تزئین و آرائش مکمل کرنے پر چیئرمین پی سی بی کی تعریف کی۔

تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شہر میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی سابقہ کاوشوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پی ایس ایل میچز کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن کی گئی تھی ۔ انہوں نے کراچی کے کرکٹ سے والہانہ لگاؤ پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی حکومت ہر سطح پر اس کھیل کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

مراد علی شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے شاہین شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں لیکن ہمیں ہمیشہ میدان میں لڑنے کے جذبے کے ساتھ اترنا چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں