سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور شاہد یونیورسٹی، تہران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی:سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور شاہد یونیورسٹی، تہران، ایران نے طلباء اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور تحقیق کے شعبے میں تعاون قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس سلسلے میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی اور شاہد یونیورسٹی تہران کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر ایمان زمانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ڈاکٹر محمد حسین نوحخان، شاہد یونیورسٹی، تہران کے صدر کے سینئر ایڈوائزر، پروفیسر ڈاکٹر فرمان علی شاہ، پاکستان میں شاہد یونیورسٹی کے کنٹری نمائندے اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر منصور احمد کھڑو، ڈائریکٹر ORIC، ڈاکٹر جمشید عادل ہالیپوٹو، ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، وائس چانسلر کے ایڈوائزر برائے اکیڈمک اور رجسٹرار غلام مصطفیٰ شیخ نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں دو تعلیمی برادریوں کے درمیان تعاون قائم اور اسے مضبوط کریں گی۔ اس کے ساتھ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور شاہد یونیورسٹی اپنے تعلیمی کاموں میں بہتری کے لیے مشترکہ پروگرام شروع کریں گی۔ تحقیقی لیبارٹریوں کا اشتراک اور ضروری سہولیات کی فراہمی بھی معاہدے کا حصہ ہے۔  مفاہمتی یادداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقی منصوبوں، مشترکہ کانفرنسوں، سیمینارز، ورکشاپس اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں میں تعاون قائم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ایران کی شاہد یونیورسٹی کے نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کے بعد شاہد یونیورسٹی نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس سے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور فیکلٹی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اچھا ہو ہوا ہے کہ ایس ایم آئی یو شاہد یونیورسٹی نے خصوصی طور پر شعبہ مصنوعی ذہانت، تعلیم، انگریزی زبان اور دیگر شعبوں میں تعاون کر پر اتفاق کیا ہے۔

شاہد یونیورسٹی، تہران کے صدر کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر محمد حسین نوحخان نے کہا کہ وہ اس ادارے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادر علمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اس تاریخی اور قدیم ترین ادارے کا دورہ کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔

اس موقع پر کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ڈائریکٹر ORIC  ڈاکٹر منصور احمد کھڑو کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی جانب سے شاہد یونیورسٹی، تہران کے نمائندوں کے ساتھ رابطے کیلئے کوآرڈینیٹر نامزد کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں