کراچی: جے یو آئی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 13 فروری کو طلب، صوبے میں امن و امان، دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر اور دیگر اہم معاملات پر غور ہوگا۔جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 13 فروری کو جامعہ عبداللہ بن مسعود نواب شاہ سکرنڈ میں صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور حکومت کی ناکامی پر غور ہوگا پر اظہار خیال ہوگا۔
دریائے سندہ پر نئے نہری منصوبوں اور متنازعہ کینالوں کی سخت مخالفت کر رہی ہے اجلاس میں ان منصوبوں کے سندھ پر ممکنہ منفی اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا ہے جے یو آء سندہ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ ہم سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہر فورم پر ان کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بدامنی اور حکومتی ناکامیوں کے خلاف جے یو آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور عوامی مسائل پر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
