چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے پانچ روزہ میری گولڈ فیسٹول کا افتتاح کردیا

کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے پانچ روزہ میری گولڈ فیسٹول کا افتتاح کردیا۔ان کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ سابقہ سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد شعیب خان اور ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف بھی موجود تھے گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے اپنی روایتوں کو زندہ رکھتے ہوئیگیندے کے پھولوں کی مختلف اقسام کی نمائش کا اہتمام  نورانی پارک کراچی میں کیا۔

پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کو پھولوں کی اقسام کے حوالے سے بریف کیا اور نمائش کا معائنہ کیا

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے  حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال کے پہلے ہی مہینے میں پھولوں کی دوسری نمائش منعقد کرکے گلبرگ ٹاؤن نے دیگر ٹاؤن پر سبقت حاصل کرلی۔ نمائش کے حوالے سے  کہا کہ گیندے کا پھول ایک جانب تو ہماری ثقافت اور معاشرت سے گہرا تعلق رکھتا ہے تو دوسری جانب اس کی کئی اقسام ہیں جو مختلف رنگوں اور جسامت میں اس سر زمین میں بڑی تعداد میں پیدا ہوتی ہیں اور ہماری ہر تقریب گیندے کے پھول سے مرصع ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ نمائش کی خوش اسلوبی سے انعقاد کا سہرا محکمہ باغات کے سر جاتا ہے جس کے لئے ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف اور اُن کی ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا  کام لوگوں کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنا ہے مگر صحت مند تفریح بھی مہیا کرنا ہم اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں جو کہ کراچی کے لوگوں کا حق ہے ہم یہ سب کام آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے کر رہے ہیں پہلے بھی یہ ٹیکس جمع ہوتا تھا مگر اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچتیتھے جب امانتیں اہل لوگوں کے سپرد کی جائیں تو کام ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں

اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ ہم عوام کو بلدیاتی سہولت مہیا کرنے کے لیے منتخب بلدیاتی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں گلبرگ ٹاؤن سال میں چار پھولوں کی نمائشوں کا انعقاد کرتا ہے

انہوں نے بتایا کہ باغات کے لئے ری سائیکل واٹر استعمال کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف نے استقبالیہ تقریب میں حاضرین کو بتایا کہ چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹاؤن میونسپل کمشنر کی ہدایت پر گلبرگ ٹاؤن میں تمام اقسام کے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جبکہ اگلی نمائش گلاب کے پھولوں کی ہوگی،انہوں نے بتایا کہ گلبرگ ٹاؤن 20 سے زائد پارکوں کا افتتاح کر چکا ہے جس میں تین اوپن ایئر جم بھی شامل ہیں جبکہ اربن فورسٹ گرین بیلٹ کی خوبصورتی گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو بہتر شہری ماحول مہیا کرنے کا زریعہ ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر باغات اسد جاوید،یو سی 1 کے چیئرمین عاصم مخدومی،میڈیا ایڈوائزر عمیر احمد،ناظم علاقہ سمن آباد محمد عابد، دیگر بلدیاتی افسران اور اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں