ایم کیو ایم میں اختلافات پہلے سے ہی تھے:نثار کھڑو/سعید غنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کرنے اور عوام کی خدمت کے لئے اس ملک میں پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔ ہمیشہ کہتے آئے ہیں ایم کیو ایم چوں چوں کا مربہ ہے، ان میں اختلافات پہلے سے ہی تھے البتہ اب کھل کر سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اپنی پارٹی کی مخالفت پر توجہ دیں، ڈی آئی جی ٹریفک بننے کی ان کی عمر نکل چکی ہے۔ پی ٹی آئی کو اب کسی قسم کی کوئی سہولت میسر آنے والی نہیں ہے، اب تو انہوں نے فارم 47 کے مطالبے سے بھی اپنے آپ کو دستبردار کرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مقامی ہال میں منعقدہ شمولتی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

شمولیتی تقریب سے متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی ایم۔کیو ایم و ہزاروہ قومی موومنٹ کے عبدالباسط تنولی، عوامی نیشنل پارٹی کے عالم زیب، متحدہ بزنس فورم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب سے وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، عبدالباسط تنولی، عالم زیب، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، جنرل سیکرٹری شہزاد مجید، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی، لیاقت آسکانی، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان کی ذوق در ذوق شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس شہر، صوبے اور ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم عہدار بنے ہیں اور لوگوں کو شامل کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 300 لوگوں سے پارٹی بنائی تھی یہی ہم نے ان سے سیکھا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی پارٹی کسی خطے کی پارٹی ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی سب کے لیے بنائی ہے اور ہم اس کو بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں اور آج سندھ میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج سندھ میں سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے اور عبدالباسط، عالم زیب سمیت دیگر  نے بھی دیکھا اور وہ پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس طرح عوامی نیشنل پارٹی سے اور ساتھی بھی شامل ہوئے۔ پیپلزپارٹی کےکارکنوں نے بہت قربانیاں دی، شہادتیں دیں،  کوڑے کھائے اور پیپلزپارٹی اب مضبوط ہوگئی ہے اور ہم اس میں نیا خون شامل کررہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت اور ملک کی ترقی میں خواتین کا بہت کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر انکم اسپورٹ شروع کیا تو اس وقت ہمارے کارکنوں نے اعتراض کیا بے کہ نظیر انکم اسپورٹ کے فارم دوسری پارٹیوں کیوں دے جارہیں ہے۔ تو انہیں جواب دیا گیا کہ یہ سب ہمارے ہی ہیں اور الحمد اللہ 90 لاکھ خاندانوں سے زائد لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

نثار کھڑو نے کہا کہ لوگ شہید بھٹو کو کہتے تھے روڈ اور اسکول کیوں بنار ہیں، زمیندار کے پاس ہاری کا کون کام کون کرے گا، تو بھٹو شہید کا جواب تھا کہ تعلیم ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے اور روڈ راستے ہی اس ملک کی ترقی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالباسط تنولی نے ابھی بتاتا کہ  کے پی کے میں کہا کہ60 لاکھ ہزارہ قوم کے افراد ہیں جبکہ پنجاب میں 16 لاکھ ہزاروال رہتے ہیں، میں نے کہا کہ سب سے پہلے پنجاب جائیں اور وہاں اپنے لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کروائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں