تاجر برادری کی جانب سے وقاص کے ورثاء کے لیے 25 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر  محمد منہاج گلفام اور تاجر برادری کی جانب سے پریڈی تھانے میں ہلاک ہونے والے  مقتول تاجر وقاص کے ورثاء کے لیے 25 لاکھ روپے کی امدأد کا اعلان کیا گیا ہے

صدر منہاج گلفام  کا کہنا تھا کہ وہ اس المناک واقعے پر اور دکھ کی گھڑی میں وقاص کے گھر والوں  کے ساتھ کھڑے ہیں اورانکے غم میں برابر کے شریک ہیں اپنی تاجر برادری کے تعاون سے وقاص کے ورثاء کے لیے بھرپور مالی تعاون تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں   جب کہ دوسری جانب منہاج گلفام اور تاجر برادری کی کاوشیں رنگ لے آئیں  پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے وقاص نامی تاجر کی ہلاکت پر ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے  ایس ایچ او پریڈی پرویز سولنگی، ایس آئی او حنیف سیال، تفتیشی افسر اے ایس آئی شاہد نذیر  ہیڈ کانسٹیبل ذیشان حیدر سمت دیگر4 پولیس اہلکارکو بھی معطل کردیا

معطل ہونے والوں افسران اور اہلکاروں کو سسپنڈ کمپنی گارڈن ہیڈ کواٹر منتقل کردیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں