
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک کی بھلائی کے لیے نیب کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف کا کیس چلایا گیا تھا، ایک سینیئر سیاست دان کو عمر بھر کے لیے نا اہل کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے لیے الگ قانون ہے۔ عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا ہے۔شاھد خاقان عباسی کا کہنا تہا کہ میں نے 100 تفتیشیں بھگتی ہیں، ریمانڈ اور جیل کاٹی ہے، ہم روئے دھوئے نہیں۔
