لاڑکانہ کا فیسٹول تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا: ذوالفقار علی شاہ

لاڑکانہ:صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے جمیل سومرو معاون خصوصی خیر محمدشیخ چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل اعجاز احمد شیخ میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لوہار اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، ایس ایس پی لاڑکانہ ٹاؤن چیئرمین شاہ رخ انور سیال وقار بھٹو۔ دیگر ضلعی انتظامیہ و محکمہ ثقافت و سیاحت کے افسران اجلاس میں شرکت کی

اجلاس میں لاہوتی فیسٹیول کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا،لاہوتی فیسٹیول لاڑکانہ میں 15 اور 16فروری کو منعقد کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے انتظامی اور ایس ایس لاڑکانہ نے سیکیورٹی انتظامات پر صوبائی وزیر کوبریفنگ دی

صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں لاہوتی فیسٹول کا انعقاد کررہے ہیں،لاڑکانہ۔انٹرنیشنل لیول کے ڈی جیز پروگرام میں شرکت کریں گے۔

صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاہوتی فیسٹیول مختلف ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے،لاڑکانہ کا فیسٹول تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا،لاہوتی فیسٹول 15 اور 16 فروری کو پولیس ٹریننگ اسکول میں ہوگا،پروگرام میں حدیقہ کیانی سمیت جرمن ڈی جیز بھی شرکت کریں گے۔عوام اور میڈیا کے ساتھ کی ضرورت ہے۔سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہ فیسٹیول امن کا پیغام ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں