اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر آباد رہنماؤں کے جانب سے دکھ اور غم کا اظہار

کراچی: اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس  کریم آغا خان کے انتقال پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے رہنماؤں نے دکھ اور غم کا اظہار کیاہے۔

آباد کے جاری بیان کے مطابق چیئرمین محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی اور حیدرآباد ریجن کے وائس چیئرمین عبداللہ جان میمں نے  پریس کریم کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پرنس کریم آغا خان انسانیت اور امن کے داعی و علمبردار تھے انھیں دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل تھا اور انھیں بے حد احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی۔ان کی خدمات پر آباد کے رہنماؤں نے پرنس کریم آغا خان  کو  خراج عقیدت پیش کیا۔پرنس کریم آغا خان ہمیشہ  اس بات پر زور دیتے رہے تھے کہ اسلام ایک دوسرے سے ہمدردی، برداشت اور انسانی عظمت کا مذہب ہے۔

چیئرمین محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی اور حیدرآباد ریجن کے وائس چیئرمین عبداللہ جان میمں کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خانے نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں خصوصا ایشیا اور افریقا میں فلاحی  کام انجام دیے جن میں تر تعلیم، صحت، معیشت اور ثقافت کے شعبے شامل تھے۔ پرنس کریم کو مختلف ممالک اور یونیورسٹیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزازات اور اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا تھا۔آباد کے رہنماؤں نے  کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان  پرنس کریم آغا  خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آبادرہنماؤں نے  کہا  کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ان کی گراں قدر خدمات کو قبول فرمائے۔ اور ان کے عزیز  و اقارب کو صب عطا فرمائے۔آمین

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں