امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے

مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمت سامنے آئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے بیان پر دو ٹوک مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا

سعودی وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کو ضرر پہنچانے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ ایران غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بےدخلی کو مسترد کرتاہے۔جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ نے زمین کے الحاق اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کو مسترد کردیا؎

مصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو بےدخل کیے بغیر غزہ کی بحالی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

افغانستان کی طالبان حکومت نے بھی صدر ٹرمپ کے منصوبے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔

حماس ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں