کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے مرکزی دفتر میں یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جناح ٹاؤن کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبا و طالبات نے اساتذہ اکرام، ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی کے ہمراہ شرکت کی جبکہ چیئرمین رضوان عبد السمیع نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا اور اسکول کے طلباء نے یوم کشمیر کی مناسبت سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین رضوان عبد السمیع نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے کشمیر کے عوام ہندوستان کے غاصبانہ قبضے میں سانس لے رہے ہیں انکے شب و روزاس خوف میں گزر رہے ہیں کے اگلی صبح نا جانے کس گھر پر چھاپا پڑے اور انکا ہنستا بستا گھر اجڑ جائے،
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم سب کو اس کی قدر کرنے چایئے ہے آزادی کی قدر ہمیں کشمیر، شام، فلسطین اور برما کے مسلمانون سے پوچھنی چاہئے ہے کشمیریوں پرمسلسل مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہاں کے عوام نہیں جانتے کے اگلی صبح کون اس جہان فانی سے رخصت ہوجائے اس ماحول میں کشمیر کے مسلمان زندگی گزار رہے ہیں۔
چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق وہاں استصواب ہونا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی اور مستقبل کا اور اپنے سیاسی سفر کا فیصلہ کر سکیں کہ انہیں پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا کہ ایک آزاد ریاست کی صورت میں جبکہ 90فیصد کشمیریوں کی یہی رائے ہے کہ انہیں پاکستان کا حصہ بن کے لفظ پاکستان کو مکمل کرنا ہے آپ سب کے علم میں ہوگا کہ پاکستان میں ک کشمیر کی نمائندگی کرتا ہے پاکستان کشمیر کے بنا نا مکمل ہے آج کی تقریب سے ہم وہاں کہ مسلمانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری سرحدیں ضروربند ہیں لیکن ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اپ کے جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو پورے جسم کو محسوس ہوتا ہے اس ہی طرح تمام دنیا کے مسلمانوں کو ایک دوسرے کا احساس کرنا چاہئے آج کے دن جو چار فروری اور پانچ فروری کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے جس میں ہم کشمیری بھائیوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ جس وقت ضرورت پڑی ہم قربانی دیں گے انشائاللہ بچوں وعدہ کرو کہ ہم قربانی بھی دیں گے اور ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جان بھی قربان کریں گیاور انشائاللہ اور کشمیر کو فتح سے ہمکنار کروائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین رضوان اور اراکین کونسل کی جانب سے طلباء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
