چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ اسکیموں کا دورہ

کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024 اور 2025 کی اسکیموں پر دورہ گلبرگ انتظامیہ نے یوسی چیئرمین اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے پیالہ سے شفیق موڑ تک اور یو بی ایل کمپلیکس سے کراچی اکیڈمی تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کلک کے وفد اور انجینیئر کے ہمراہ دورہ کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یو سی کے چیئرمین،ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ ایکسی این بی این آر محمد سہیل خان ایک سی این ایم۔این۔ ای محمد یاور اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ یہ سڑکیں ایک وسیع علاقے کو مستفید کرتی ہیں  کیفے پیالہ سے شفیق مور تک ملانے والی ایک اہم سڑک ہے جو کہ 2001 میں ہمارے سابقہ دور نظامت میں تعمیر کی گئی تھی اور ساتھ ہی یو بی ایل سے کراچی اکیڈمی تک تعمیر کی جانے والی سڑک سے بلاک 14، بلاک 15، بلاک 8 بلاک 2 اور عزیز آباد کی ایک بڑی آبادی مستفید ہوگی ہم اپنے ہر کام میں یو سی چیئرمین اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آسکے عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان سڑکوں کی تعمیر سے گلبرگ ٹاؤن میں رہنے والوں اور اور قریب کے رہنے والے لوگوں کو ایک بہترین سفری سہولت میسر آئے گی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کراچی کی عوام کو سہولت دے دیں جو کہ ان کا حق ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں