مفتی منیب الرحمن کا چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا دورہ

کراچی:چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف پانی کی لائن کی لکیج اور درستگی اور ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 سے دارالعلوم نعیمیہ تک کرب اسٹون کی تنصیب اور فٹ پاتھ کے لیول کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا

اس موقع پر دارالعلوم نعیمیہ پر مفتی منیب الرحمن کی آمد پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں ٹاؤن انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ یہاں عرصہ دراز سے کوئی کام نہیں ہو رہا تھا اب نئی منتخب بلدیاتی قیادت کے آنے کے بعد کاموں کا سلسلہ شروع ہوا ہے برسوں کے انتظار کے بعد اور بار بار متوجہ کرنے کے بعد اب پہلی مرتبہ ہے اس سڑک کو قائدے قانون اور ضابطے کے مطابق بننے کے آثار پیدا ہو رہے ہیں  میرا مشورہ ہے کہ جس سڑک کو تعمیر کیا جائے اس سے قبل اس کا واٹر سیوریج کے نظام کو پہلے درست کیا جائے یا تبدیل کیا جائے کیونکہ یہ نظام اتنی آبادی کے لیے نہیں تھا جو کہ آج موجود ہے جہاں بھی سڑک کی تعمیر کی جائے موجودہ اور آنے والی آبادی کو پیش نظر رکھ کر بنایا جائے تاکہ قوم کے ٹیکس سے بننے والی سڑک دیرپا ثابت ہو لوگوں کو اس کا فائدہ ملے

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ مفتی منیب الرحمن جیسی شخصیت ہمارے درمیان موجود ہیں اور میں ان کی آمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم گلبرگ ٹاؤن میں کہیں بھی سڑک کے کام کے آغاز سے قبل وہاں واٹر و سیورج لائن کی درستگی اور مین ہال کی تعمیر کے بعد سڑک کے کام کا آغاز کرتے ہیں تاکہ تعمیر ہونے والی سڑک سے لوگ زیادہ عرصے تک مستفیض ہو سکیں دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف کافی عرصے سے واٹر اور سیوریج کے مسائل موجود تھے جو کہ ہمارے علم میں تھے محدود بلدیاتی وسائل میں گلبرگ ٹاؤن میں کاموں کا سلسلہ جاری ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ورژن کے مطابق کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے اور اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اس پر عمل پیرا ہے ہم عوام کو بلدیاتی سہولت مہیا کرنا اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں اور عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ورک کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ،یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین ایکسین بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں