جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 26 شرپسند گرفتار، میڈیا کے سامنے پیش

راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 26 شرپسند افراد کی تصاور میڈیا کی سامنے پیش کردی گئی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس اب تک 17مقدمات میں 264 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 708 تھانہ آراے بازار (جی ایچ کیو کیس) میں کل گرفتار شرپسندوں کی تعداد 76ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے شرپسندوں میں احسان، عبداللہ، ادریس، وقاص، ایاز، قمر الزمان، عمر، علی حسین، فرہاد اللہ، عصمت، ابوبکر، قمر زمان، سجاد منیر و دیگر شامل ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے شناخت کرکے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، ویڈیو میں پیڑول چھڑکتا ہوا نظر آنے والا شخص اور ہجوم کو جی ایچ کیو گیٹ کی جانب جانے کے لیے اکسانے والا شخص بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں