کراچی: پورٹ قاسم میں پورٹ قاسم ڈاک لیبر ورکرز ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں ورکرز یونین اف پورٹ قاسم جن کا انتخابی نشان( اسٹار) جبکہ ہاربر اینڈ ڈارک ورکرز یونین اف پورٹ قاسم جن کا انتخابی نشان( شاہین) تھا دونوں کے درمیان الیکشن منعقد کیا گیا جس میں کل ووٹوں کی تعداد 1751 تھی جبکہ 1505 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں ورکرز یونین اف پورٹ قاسم نے 1257 اور ہاربر اینڈ ڈارک ورکرز یونین نے 218 ووٹ حاصل کی ہے اور اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ ورکرز یونین اف پورٹ قاسم نے1039 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی
اس دوران ورکرز یونین اف پورٹ قاسم کے فتحاب صدر عبدالرازق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کی جیت پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کی جیت ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کی جیت ہے اور ہم ائندہ انے والے وقتوں میں اپنے ورکروں کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے جبکہ ریفرنڈم کے دوران پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی جنرل سیکرٹری دارہ سعید نجفی سمیت تمام عہدے داران نے شرکت کرتے ہوئے پورٹ قاسم ریفرنڈم میں اپنی حمایت یافتہ یونین کے جذبے کو بڑھانے کے لیے شرکت کی
اس دوران صدر پیپلز لیبر ڈسٹرکٹ کورنگی عدنان حبیب صدیقین ہے کہا کہ اج کا دن فتح اور خوشی کا دن ہے پیپلز لیبر بیورو ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور ائندہ انے والے وقتوں میں ہم کراچی کے ایک ایک ضلعے میں اپنی لیبر بیورو کو مستحکم کریں گے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بازو بنیں گے۔
