نیشنل ہائی وے اور اطراف میں جھاڑیوں کی کٹائی و تجاویزات ہٹانے کا کام جاری ہے:چیئرمین گڈاپ ٹاؤن

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی اورڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللّٰہ اوڈھو کے احکامات کے بعد گڈاپ ٹاؤن کے نیشنل ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کی کٹائی اور تجاویزات کا کام ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈائریکٹر پارکس محمد افضل لغاری کی سربراہی میں جاری ہے

چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کا ایریا کراچی کے دیگر ٹاؤنوں سے وسیع ہے اور زیادہ تر دیہات پر مشتمل ہے یہاں پر مسائل بھی بے شمار ہیں اس کے باجود گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر تیزی سے عمل پیرا ہیں، گڈاپ ٹاؤن میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، اور اس آپریشن میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام نے بہت ساتھ دیا ہے اور آ ئندہ بھی دیتی رہے گی

ڈائریکٹر سینٹشن اشرف بلوچ نے بتایا کہ گورنمنٹ آرڈر کے مطابق نیشنل ہائی وے گڈاپ ٹاؤن پر کافی دنوں سے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے ٹریفک کی وجہ سے صفائی کے کام میں دشواری کا سامنا ہے مگر انشاء اللہ جلد یہ کام مکمل ہو جائے گا۔

ڈائریکٹر پارکس محمد افضل لغاری نے بتایا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یارکی خصوصی ہدایات پر نیشنل ہائی وے گڈاپ ٹاؤن کے فٹ پاتھ اور مین شاہراہوں کے اطراف میں جھاڑیوں کی کٹائی کا کام زور و شور سے جاری ہے تاکہ ہائی وے پر ٹریفک میں کوئی روکاٹ کا سامنا ناکرنا پڑے،اس موقع پرسپر نٹنڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر)فرمان علی لاشاری، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان انچارج سینی ٹیشن علی پلیجو،انچارج پارکس عبدالرحمان، فوٹو گرافر محمدنعمان خان،چیئرمین پی ایس لعل جان نبی، و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں