کراچی: گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اپنے آفس میں ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء میں چھتیس لاکھ(3600000) کے چیک تقسیم کئے،رواں مالی سال جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک ریٹائرمنٹ کی مد میں ٹاؤن انتظامیہ گلبرگ ہے تقریبا5 کروڑ سے زائد کی رقم ادا کر چکی ہے
اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں، گلبرگ ٹاون کی کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں
نصرت اللہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ذندگی کا بیشتر حصہ ادارے کو مضبوط کرنے اور ٹاون کی تعمیرمیں صرف کیا ہے،ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کو بروقت ادا کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کہ بعد انہیں مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنائیں،الحمدللہ گلبرگ ٹاؤن نے اب تک ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کے واجبات ادا کر دیے ہیں انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکموں میں ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین کے واجبات کے حوالے سے درکار دستاویزات بروقت تیار کریں۔
گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ پینشن کے حوالے سے بھی فکرمند ہے اور انشائاللہ بہت جلد پینشن گلبرک ٹاؤن ادا کریگا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر بجٹ وسیم احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
