کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ھدایت پر میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن کے محکمہ جاتی کے اعلیٰ افسران سے میٹنگ کی اور تمام ڈیپارٹمنٹس نے اپنی اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا، خاص طور پر گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیموں کے حوالے سپر نٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)نور علیٰ جمالی اور AEE وسیم آرائیں نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن میں تقریباً 306 واٹر سپلائی اسکیمیں موجود ہیں
گڈاپ ٹاؤن میں کچھ ناکارہ واٹر سپلائی اسکیمیں تھی، جس کو چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ھدایت پر قابل استعمال اور کار آمد بنا دیا گیا، ان تمام واٹر سپلائی اسکیموں سے گڈاپ ٹاؤن کے کافی گوٹھوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے 58 واٹر سپلائی اسکیموں کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید واٹر سپلائی اسکیموں پر منتقلی کا کام جاری ہے۔
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک کو پانی کی قلّت کا سامنا ہے دنیا کے ایک چوتھائی ممالک پانی کی کمی کا شکار ہیں،گھریلو سطح پر پانی کی بچت بے حد ضروری ہے لیکن ہم اس کے برعکس پانی کا بے وجہ ضیائع کرتے ہیں،شاید ہمیں احساس ہی نہیں کہ ہم قدرت کی عطا کردہ اس نعمت کو ضائع کر رہے ہیں
گڈاپ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں پانی کی سپلائی فری میں کی جاتی ہے، اور جن علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیم نہیں ہیں وہا ں پر واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی سپلائی کیا جاتا ہے، ڈائر یکٹر ٹیکس ہمایوں عمران خان نے کہا کہ واٹر سپلائی کی مد میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام سے کوئی ٹیکس نہیں وصول کیا جاتا ہے، الیکٹرک کے تمام بل بھی گڈاپ ٹاؤن ادا کرتا ہے
اس موقع پرسپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،لاء آفسر سہیل حمید قاضی،ڈپٹی ڈائر یکٹر HRMسرفراز احمد کھتری، ڈاریکٹر واٹر ریسوریس منیجمنٹ افضل بلوچ، ٹیکسیشن آفسر ریاض حمید بلوچ، چیئرمین پی ایس لعل جان نبی، و دیگر بھی موجود تھے۔
