ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر کا بائیک پر بیٹھ کر اجتماع گاہ کا دورہ، تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ہونے والے ملک کے دوسرے بڑے اجتماع کی تیاراں جاری ہیں، اس حوالے سے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے سندھ سالڈ ویسٹ مئنجمنٹ اور ٹاون کے افسران کے ہمرا اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کی جہاں ممبر کراچی شورہ اجتماع گاہ عرفان ہارون اور معاون جمیل اختر و دیگر بھی موجود تھے۔

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے بائیک پر سندھ سالڈ ویسٹ مئنجمنٹ اور ٹاؤن افسران کے ہمرہ بایک پر اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور مسائل جائزہ بھی لیا، ہدایات بھی جاری کی

رہنما ایڈمنسٹریشن اجتماع گاہ امور عبدالوہاب نے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کو صفائی ستھرائی،سکیورٹی، ٹرانسپورٹ و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ اجتماع میں آنے والے تمام اللہ پاک کے مہمان ہیں، ہمیں چاہیے کہ ان کا خاص خیال رکہیں، کچھ مسائل ہیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی حل کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے، پہلے بھی انہوں نے اجتماع کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے منتظمین کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹاؤن میں اجتماع ہونا ہمارے لئے اعزاز ہے، آنے والے تمام مہمانوں کیلئے بہتر انتظامات کرنا ہماری ذمہ داری تو ہے ہی مگر ثواب بھی ہے۔

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں تمام مسائل سے بخوبی واقف ہوں، ہم نے کمیٹیاں بنالیں ہیں جو بھی مسئلہ ہوگا فی الفور حل کیا جائے گا، ہمیشہ کی طرح مہمانوں کی خدمت میں کسی قسم کی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے بھی لوگ آتے ہیں، سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی حکامہ سے بات چیت ہوئی ئے انشاء اللہ اس مرتبہ پہلے سے بھی بھتر انتظامات کیئے جائینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں