زمان ٹاؤن کورنگی نمبر 6 میں واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 19 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نےخود کشی کی ہے ۔یہ اس کا ذاتی فعل ہے۔
نوجوان کو کسی بات پراس کے والد نے ڈانٹ دیا تھا، جس سے وہ دل برداشتہ ہوگیا اور خودکشی جیسا اقدام کیا۔
