ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ: ایف آئی اے نے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے کوہاٹ زون نےکارروائی کرکے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ  میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا

ورک ویزا کے نام پر فراڈ میں ملوث ایجنٹ فہیم خان کو بنوں سے گرفتار کیا گیا

ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا

چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 32 پاسپورٹس، بیرون ملک ملازمت کے کنٹریکٹ کی نقول ، موبائل فون اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لئے گئے

ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہا تھا، ملزم برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

ایف آئی اے ڈائریکٹر کوہاٹ زون  کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں