جنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برازیل کی ریاست میناس جیرائس کی ریسکیو سروسز کے مطابق ہفتے کی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور ایپاٹینگا شہر میں محض ایک گھنٹے میں تقریباً 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔ایپاٹینگا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا
لینڈسلائڈنگ سے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔