کراچی: جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کاوشوں سے نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 11-A کا دورہ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ڈالی جانے والی گیس لائن کا معائنہ۔
اس موقع پرچیئرمین یوسی 12 عظیم انور،اراکین یونین کمیٹی،کوآرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی،سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نارتھ کراچی میں سیکٹر 11-A میں SSGC کی جانب سے گیس لائنوں کی تنصیب کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں میں کھدائی کے دوران مناسب اقدامات کئے جائیں عوام کے پانی اور سیوریج کے کنکشن کو نقصان پہنچائے بغیر گیس کی لائنوں کو ڈالا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنو ں نیو کراچی ٹاؤن میں گیس لائنوں کی تبدیلی کی وجہ سے کئی علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں اور عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے اب جماعت اسلامی کے نمائندے روزانہ کی بنیاد پر نیو کراچی ٹاؤن میں جاری کھدائی کے عمل کو مانیٹر کررہے ہیں جہاں ضرورت پڑھ رہی ہے وہاں فوری مرمت کے کام کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کے جذبے کے ساتھ نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل حل کررہے ہیں۔چیئرمین نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کے پارکوں کی بحالی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔انشاء اللہ جلد نیو کراچی ٹاؤن بلدیاتی مسائل سے پاک خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا۔