قائم مقام چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: قائم مقام چیئرمین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان نے چئیرمین یو سی 1 قیوم آباد نویدکے ہمراہ  مختلف یوسی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا  اس موقع پر ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر  قائم مقام چئیر مین کورنگی ٹاؤن زرین واعوان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا امتیاز وتفریق عوامی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہے ،جو اہلیان کورنگی کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہے

کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ چار سال میں کورنگی ٹاون کے بلدیاتی مسائل حل کر کے کورنگی ٹاون کی عوام کی احساس محرومی کو ختم کریں گے،کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں، سیوریج ،پانی، صحت،کھیلوں کی سرگرمیوں اور تعلیم پر نگاہ مرکوز کیے ہوۓ ہیں اور بہت جلد تمام نظام بہتر کریں گے

انہوں نے موقع پر موجود ٹھیکدار کو ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں کے انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت و لا پرواہی نہ برتی جاۓ اور کام معیاری ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں ، سیوریج اور پانی کا نظام جلد بہتر کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے جس سے کورنگی ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولت میسر آۓ گی اور مسائل سے نجات ملے گی قائم مقام چیئر مین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان کو  اہل علاقہ  کی جانب سے  ترقیاتی کام کروانے پر زبر دست خرا ج تحسین پیش کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں