چیئرمین لیاقت آباد ٹاون کی جانب سے تعمیر لیاقت آبادمحفل مشاعرہ کا انعقا د

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی جانب سے محمدی گراونڈ میں تعمیر لیاقت آباد کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا انعقاد،  چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے مشاعرے میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مشاعرے کے پنڈال کو برقی قمقموں سے سجایا گیاتھا  سامعین کیلئے فرشی نشستوں کے ساتھ کرسیاں بھی رکھی گئیں، انور شعورکی زیر صدات ہونے والے مشاعرے میں نظامت کے فرائض شکیل خان نے سر انجام دئے

ملک کے معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کرکے شرکائے محفل سے داد وصول کی،مشاعرے میں مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی، کامران سراج، ٹاون کے افسران کے ساتھ کراچی کے اہل ذوق نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرکے محفل کو رونق بخشی۔

چیئرمین لیاقت آباد  ٹاون فراز حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ہماری اولین ترجیح  لیاقت آباد ٹاون کی رونقوں کو بحال کرنا تھااس سلسلے میں ہم پارکس اور پلے گراونڈکی بحالی، سڑکوں کی تعمیر،لائٹوں کی تنصیب، و دیگر بلدیاتی امور سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اردو ادب اور ادبی تہذیب کا گہوارہ ہے، کراچی کی ادبی محافل اور عالمی مشاعرے اور تہذیب پوری دنیا میں مشہور ہیں، لیکن بدقسمتی سے کراچی کو کسی کو نظر لگ گئی، یہاں کی ادبی رونقیں ماند پڑ گئی، ہما ری کوشش ہے کہ کراچی کی بالخصوص لیاقت آباد کی ادبی رونقوں کو دوبارہ سے بحال کیا جائے، تعمیرلیاقت آباد مشاعرہ اس کوشش کا آغاز ہے، انشا اللہ ہم اپنی تہذیب اور ادبی رونقوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں