لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سے منسلک کالیجز اور انسٹیٹیوٹس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ، یونیورسٹی کی طرف سے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں الیومناء ایوننگ کے نام سے ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں مفت کھانے پینے کے اسٹال ، میڈیا وال ، مشاعرہ اور محفلٍ موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ، تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا ، سابقہ طالب علم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ایک ساتھ گروپ فوٹو لیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا میں چانڈکا اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلوں کو اپنے گھر واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہوں ، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی اپنی ماں کے آغوش میں واپس آ گیا ہو
انہوں نے مزید کہا مجھے یے جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے سابقہ طالب علموں نے اپنے مادرٍ علمی کو پے بیک کیا ہے جس میں ، سابقہ بئچ چار سرٍ فہرست ہے ، اور اس کے ساتھ بئچ اور گولڈن گروپ کے سابقہ طالب علم شامل ہیں اور یے خوش آئندہ بات ہے اور مجھے زیادہ خوشی تب ہو گے جب سارے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اپنے مادرٍ علمی کو پے بیک کرنے کے لیے آگے آئیں گے، بئچ چار کے نمائندے کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد شیخ نے کہا کہ ہمارے اوپر اپنی مادر علمی کا قرضہ ہے اور وہ قرضہ تو چکا نہیں سکتے ، پر تھوڑی سے کوشش کر رہے ہیں اپنی مادر علمی اور اپنے لوگوں کو پے بیک کرنے کی،ہم آج جو کچھ بھی ہیں اپنی مادر علمی اور اساتذہ کی وجہ سے ہیں
بئچ سترہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ بس گنی چنی بئچز ہے اپنے مادر علمی کو پے بیک کا جذبہ رکھتے ہیں ، اپنے مادر علمی کی دیکھ بھال ہر اس طالب علم پر فرض ہے جو آج اپنے مادر علمی کی وجہ سے کسی نہ کسی اعلیٰ مقام پر فائز ہے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کا فارغ التحصیل ہوں اور میں آج جس مقام پر پر فائز ہوں اس کا سارا کریڈٹ میرے اساتذہ اور میری مادر علمی کو جاتا ہے ، تقریب میں بئچ چار ، بئچ سترہ اور گولڈن گروپ کو ایورڈ سے نوازا گیا
شرکاء نے کہا کہ ہم کو آج اپنے اساتذہ سے مل کر اور مادر علمی میں آکر ایسا لگ رہا ہے کہ پرانا زمانہ لوٹ آیا ہو ، تقریب میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ ، سیکریٹری الیومناء ایوننگ پروفیسر علی حیدر بلوچ نے آنے والے سابقہ طالب علموں کو اپنے مادر علمی میں آنے پر خوش آمدید کہا اور ساتھ ساتھ پروقار تقریب کے انعقاد پر پوری آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا
