ٹی ایم سی گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کمیٹی بنانے پراتفاق

کراچی: فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کوچیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مضبوط شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور علاقے میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ جب ڈیڑھ سال قبل ہم نے اپنا عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو ٹاؤن کی حالت بدتر تھی جگہ جگہ ٹوٹی سڑکیں ویران اور بنجر پارک و پلے گراؤنڈ، واٹر اور سیوریج کے مسائل کے انبار تھے میں اور میری پوری ٹیم نے محدود وسائل میں اس قلیل عرصے میں 20 سے زائد پارکوں کا افتتاح کر چکے ہیں۔گراؤنڈ میں فیلڈ لائٹ کی تنصیب، 80 فیصد سے زائدا سٹریٹ لائٹ آن کر چکے ہیں اور ٹاؤن کی مختلف یو سیوں میں پیور بلاک کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور ہم نے کوئی احسان نہیں کیا یہ سب آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔یہ ہماری اجتماعیت کی تربیت کا حصہ ہے کہ جو کام بھی کریں ایمانداری سے کریں کاروباری حضرات ہر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم اپنے انڈسٹری زون کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے۔

اس موقع پر فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI)  کے صدر شیخ محمد تحسین، سینئر نائب صدر عبداللہ عابد، اور معروف کاروباری شخصیات، جن میں محمد بابر خان، عرفان اصلی پری، رضا حسین، سہیل عبداللہ، عقیل زوار، عباد اللہ بیگ، اور اسفر علوی شامل تھے، نے ٹاؤن کے نمائندوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر سابق ٹاؤن چیئرمین فاروق نعمت اللہ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد علی، اسپیشل انیشی ایٹو اور میڈیا ایڈوائزر عمیر احمد، اور پرسنل سیکریٹری عمیر ناظم بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں