
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔
سماجی ویب سائیٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تمام عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعظم کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے
اس سے پہلے وزیراعظم کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچے اور عسکری قیادت سے ملاقات کی
وزیراعظم نے حکم دیا کہ ان عناصر کی نشاندہی کےلیے ٹیکنالوجی کی پوری مدد لی جائے اور انٹیلی جنس وسائل کو استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کا امتحان ہے۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔
