شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا:شرجیل انعام

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر و وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے صرف ایک سڑک نہیں ہے بلکہ ترقی کی جانب عامل غیر مبّدل ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کراچی کے شہری مرکز اور M-9 موٹروے کے درمیان ایک اسٹریٹجک لنک ہے

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے قومی شاہراہ تک ہموار اور بلاتعطل رسائی فراہم کرے گا،حکومت سندھ کے جدید ترین ایکسپریس وے سے کاروباروں، مسافروں اور صنعتوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔کراچی شہر کے روڈ نیٹ ورک پر دبائو، ایندھن اور سفری  اوقات میں 50% تک کمی آئے گی

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے اندر اور دھابیجی اور پاکستان اسٹیل ملز جیسے اہم صنعتی اور تجارتی مراکز سے رابطے میں آسانی ہوگی گی۔صنعتی زونز دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور پاکستان اسٹیل ملز تک آسان رسائی سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،ہائی سپیڈ کوریڈور کے طور پر عالمی معیار کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سفری جدت میں اہم اقدام ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، سندھ حکومت معاشی ترقی اور شہری ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ہائی سپیڈ کوریڈور کے طور پر عالمی معیار کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سفری جدت میں اہم اقدام ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، سندھ حکومت معاشی ترقی اور شہری ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں