کراچی: معروف روحانی شخصیت پیرسید فیروز شاہ قاسمی انتقال کر گئے
جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت کے روحانی پیشوا دار فانی سے کوچ کرگئے، پیرسید فیروز شاہ قاسمی گزشتہ 64سال سے روحانیت کا درس دے رہے تھے
پیر سید فیروز شاہ قاسمی کی تدفین پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں کی جائے گی، پیر سید فیروز شاہ قاسمی کے دنیا بھر میں لاکھوں مریدین اور عقیدت مند ہیں۔
پیر سید فیروز شاہ قاسمی 1977سے 1993تک جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے صدر رہے،پیر سید فیروز شاہ قاسمی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ،2:30 بجے بخاری مسجد گلستان جوہر میں ادا کی جائے گی۔
