کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی وزیر منصوبہ بندی و توانائی ناصر حسین شاہ سے ملاقات ایک اہم پیشرفت ہے۔ ملاقات میں منگھو پیر ٹاؤن کے دلدار رند گوٹھ،مائی گاڑھی، جام چاکرو میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس گفتگو کا مقصد علاقے کی بہتری کے لیے زیر التوا منصوبوں کو تیز تر اور موثر طریقے سے مکمل کرنا تھا۔
ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور توانائی کے وسائل کے بہتر استعمال پر بھی غور کیا گیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس طرح کے اقدامات علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ملاقات کے دوران حاجی نواز علی بروہی نے منگھوپیر کے عوام کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اور توانائی کے مسائل شامل تھے۔ انہوں نے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سے درخواست کی کہ ان اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے خصوصی فنڈز اور وسائل مہیا کیے جائیں۔کیونکہ اس دور جدید میں بھی یہ لوگ جو یہاں کئی دہائیوں سے آباد ہیں آج بھی گیس بجلی پانی جیسی اہم سہولیات سے محروم ہیی۔
اس موقع پر ناصر حسین شاہ نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔
ان اسکیموں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کراتا ہوں کہ حکومت ان منصوبوں کی تکمیل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہےپیپلز پارٹی لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہو کر ائے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے
مزید یہ کہ توانائی کے مسائل کے حل کے لیے جدید اور قابل تجدید ذرائع کے استعمال پر زور دیا تاکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کو مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ ملاقات علاقے کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
