گڈاپ ٹاؤن میں سولر سسٹم واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،کونسل ممبر عبد الستار جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ سولر سسٹم واٹر سپلائی اسکیم ولی داد سالارگوٹھ یوسی گھگھر گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیا

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور MNA سردار جام عبدالکریم بجارکے تعاون سے گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے گامزن ہیں گڈاپ ٹاؤن کے(ایم اینڈ ای) ڈیپارٹمنٹ کے سپرٹینڈنٹ انجینئر نور علی جمالی AEE وسیم آرائیں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے اراکین کونسل کی تجویز کردہ اسکیموں پر برق رفتار سے عمل پیرا ہیں گڈاپ ٹاؤن میں واٹر سپلائی اسکیموں پر سولر سسٹم کی تنصیب کا ترجیح بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاون کے تمام ڈیپارٹمنٹس اپنے فرائض کی بروقت ادائیگی کی وجہ سے گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں میں نمایاں کارکردگی نظر آرہی ہے خاص طور پر ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ گڈاپ ٹاؤن میں واٹر سپلائی اسکیموں پر توجہ مرکوز ہیں جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں پانی کے کافی مسائل حل ہوئے ہیں۔

میونسپل کمشنر احمد یار کا کہنا ہے کہ گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کے علاؤہ صفائی ستھرائی کے روٹین والے کام بھی جاری ہیں گڈاپ ٹاؤن کراچی کے ٹاؤنوں میں بڑا ٹاؤن ہے یہاں پر بے شمار مسائل بھی ہیں جو کے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے حل کیا جارہا ہے اس موقع پر سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،  AEE وسیم آرائیں،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس وائس چیئرمین جہانزیب جوکھیو،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں