منگھو پیرٹاؤن میں گرلز اینڈ بوائز سیکنڈری گورنمنٹ اسکول کی تعمیر کے کام کا آغاز

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر  یو سی ون مائی گاڑھی میں گرلز اینڈ بوائز سیکنڈری  گورنمنٹ اسکول کی تعمیر کا کام کلک کے تعاون سے شروع کر دیا گیا۔جس کا افتتاح ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کیا۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحب نے کہا کہ: ہم  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ادی فریال تالپور، سندھ گورنمنٹ، سی ایم سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب اور کلک ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”دلدار رند گوٹھ جس کی تاریخ سو سال پرانی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کہ یہاں تعلیم کا کوئی بندوبست نہیں میں روز اول سے اس کوشش میں تھا کہ یہاں تعلیم اور صحت کے حوالے سے اس اسکول اور ہاسپٹل کا نفاذ ہو سکے جس میں اج اللہ پاک نے کامیابی دی اور اسکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا امید کرتے ہیں انشاءاللہ جلد ہی ہاسپٹل کا بھی کام شروع ہو جائے گا”تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کیا جائے۔ یہ اسکول علاقے کے بچوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی ضمانت  بنے گا ۔جس کے لیے شب و روز ہم کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ جو بنا کسی تفریق رنگ و نسل سب کا حق ہے۔  گوٹھ میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم حاصل ہو سکے۔اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے

اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی رہنما، میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو، جاوید بروہی، کونسل ممبر کوثر اقبال سلیم رند،علاقائی معززین ٹاؤن کے افسران و عملہ کلک ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملہ بھی موجود تھے   اور اہلِ علاقہ نے بھی شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں