اساتذہ کو جدت پسند ہونا پڑیگا:وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ

لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ہائیر ایجوکیشن آئوٹ ریچ پروگرام برائے فیکلٹی ٹریننگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،افتتاحی تقریب چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں منعقد کی گئی

افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سندھ زرعی یونیورسٹی شکارپور کی وائیس چانسلر پروفیسر محمود الحسن تھے ، جبکہ نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے تقریب میں آن لائن شرکت کی ، جبکہ اسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل رضا منگی ، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو اور ڈاریکٹر کیو ای سی التمش شیراز سومرو بھی تقریب میں موجود تھے

پریس ترجمان کے مطابق آوئوٹ ریچ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 30 فیکلٹی ممبران کو تربیت دی جائے گی جبکہ افتتاحی تقریب میں پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ نے خوش آمدید کہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ دنیا جدت کے جانب رواں دواں ہے اور اساتذہ کو بھی جدت پسند ہونا پڑیگا، اور اس ٹریننگ کا خاص مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تقویت دینا ہے ، جس سے بیک وقت صحت اور تعلیم کے شعبے جدت آئی گی۔

نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ نیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کو بڑے احتیاط سے تیار کیا گیا تاکہ اساتذہ اور عملے عملی تجربہ اور تربیت فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ہے تربیتی پروگرام اعلیٰ تعلیم میں عمدگی کو فروغ دینے دینے کے لیے ڈزائن کیا گیا ہے

افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو ثقافتی تحائف پیش کیئے گئے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں