پیپلز پارٹی سندھ نے شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کردیا

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 97 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کے بانی شھید ذوالفقار علی بھٹو کی97 ویں سالگرہ سندھ کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جوش و خروش سے منائی جائے گی اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں شھید بھٹو کی سالگرہ تقاریب کا انعقاد کریں۔

انہوں نے کہا کے شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ تقاریب میں کیک کاٹے جائینگے اور شھید بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ملک میں جمھوریت بھٹوز کی مرہون منت ہے تاہم جھوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہونگی۔

نثار کھوڑوکا کہنا تھا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ائٹمی طاقت بنایا تو شھید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالاجی دی اور اب پاکستان کی ائٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالاجی بیرونی طاقتوں کو آنکھ میں کانٹا بن کر چھب رہی ہے مگر پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان اپنے ملکی اثاثوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کے شھید بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور پیپلز پارٹی آئین ،قانون اور پارلیامنٹ کی بالادستی کے لئے اپنا جمھوری کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں