گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار

گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 ہندو خواتین کو گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار خواتین کی شناخت عیشا دیوی اور نیشو دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار خواتین وزٹ ویزے پرسعودی عرب جا رہی تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہی تھیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ عیشا دیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے

سعودی پولیس نے بھیک مانگنے پر ملزمہ کو گرفتارکر کے ڈیپورٹ کیا تھا۔ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکی۔ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی رقوم موجود نہ تھی۔

گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں