عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے: مرتضی وہاب

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈیپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد ٹاون چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کراچی(مورڑو میربحر)علی اکبرکے ہمراہ میوہ شاہ روڈ کارپیٹنگ کے کام کے افتتاح  کے موقع پر کیا

اس موقع پر ٹاؤن  وائس چیئرمین شوکت بلوچ یو سی چیئرمین علی رضا رند وائس چیئرمین عبدلستار بلوچ ٹاؤن  کونسلر اقبال اور پارٹی کے دیگر دوست عہدہ داران بھی موجود تھے

میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے موقع پر موجودافسران کو بھی پابند کیا کے تعمیراتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ہر کام عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کی عادت ڈالیں عوام کے مسائل کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے

اس موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میوہ شاہ قبرستان آنے جانے والی عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاتھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس روڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا گیا ہے تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں عوام اگر اپنی کوئی تجویز دینا چاہیں تو انتظامیہ ان تجاویز کی روشنی میں اور بہتر انداز میں خدمات دے سکے گی

اس موقع پر چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن نے میئر کراچی کو یقین دھانی کروای کہ ہم تمام  مورڑو میربحر ٹاؤن کے افسران آپکے ساتھ ایک ٹیم کی طرح موجود ہیں اور عوامی مسائل کے خاتمہ کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں