معیشت بہتر ہورہی ہے، پاکستان ڈفالٹ نہیں ہوگا:لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم

کراچی: ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہو رہے ہیں،  ملکی معیشت بہتر ہوگی تو سب کے حالات بہتر ہونگے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنے ملک پر جان نثار کرتے ہیں، ہم اپنے جوانوں پر اتنا خرچ نہیں کرتے جتنا دنیا کرتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی دشمنی کسی جوان سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے، سی پیک میں رکاوٹیں ڈالی گئیں،افغانستان پالیسی پر نظرثانی ہونی چاہیے

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں سکیورٹی پالیسی بہتر کرنی چاہیےاور علاقائی سفارتکاری میں دوست بنانے چاہیے، سیاستدانوں کو ایگو ختم کرنا ہوگا،پاکستان ہمارے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، ملک کے لئے سرکٹانا بھی ناکافی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کا کہنا تھا کہ الللہ کرے کہ سیاسی مذاکرات کامیاب ہوں،ہمارے پاس جو میزائیل ہے وہ ہمارے اپنے دفاع کے لئے ہے، سب سے بڑی پریشانی اسرائیل کو ہے۔

ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا ہے کہ میزائیل معاملے پر سفارتی سطح پر کام کرنا چاہیے، پاکستان ڈفالٹ نہیں ہوگا۔ کوئی بے گناہ ہے تو اسے آزاد کرنا چاہے، ملک سے باہر بیٹھے لوگ ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔امن امان، معیشت بہتر بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں