گندم خریداری شفاف بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں:عبدالجبار خان

حیدرآباد:وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے حیدرآباد کا ہنگامی دورہ کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سخت ہدایات پر گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہے تو ہم ہیں دریائے سندھ ہماری بقا ہے دریائے سندھ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں،ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی پہلے ہی متفقہ قرار داد منظور کر چکی ہے صوبے کی عوام اور سندھ اسمبلی کی منظوری کے بغیر دریائے سندھ سے ایک بھی کنال نہیں نکل سکتا عبدالجبار خان نےحیدرآباد کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ کیا

عبدالجبار خان نے محکمے کہ افسران اور ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کو چوہوں اور دیگر جانوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گندم کے گوداموں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے کسی قسم کی شکایات,غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں