پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سے غیرحاضری پر 8 ایم سیز سمیت 10 افسران کو برطرف کردیا گیا
برطرف ہونے والوں میں لانڈھی ٹاؤن کے گریڈ 18 کے ایم سی ابراہم عمرانی، ٹی ایم سی ملیر کے آغا سمیر خان درانی، شاہ فیصل ٹاؤن کے ایم سی امجد علی پٹھان بھی شامل۔
ٹی ایم سی ابراہیم حیدری کے ایم سی مسرور نواز خشک، اورنگی ٹاؤن کے آغا فہد، منگھوپیر ٹاؤن کے آغا خلیق زمان، گڈاپ ٹاؤن کے احمد یار اور ملیر کے احد شیخ کو بھی برطرف کیا گیا۔
برطرف ہونے والوں میں گڈاپ ٹاؤن کے کونسل امپلائی ڈائریکٹر ایچ آر ایم محمد شریف اور ملیر ٹاؤن کے کونسل امپلائی ادنان میمن بھی شامل ہیں۔