کراچی: جناح ٹاؤن کی جانب سے خریدے گئے تمام لوڈر رکشہ یوسیز کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر، چیئرمین رضوان عبدالسمیع، ایم سی الاہی بخش بابھن و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں منعم ظفر نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوڈر رکشہ خرید لئے گئے جو تمام یوسیز کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی جانب سے 15 لوڈر رکشہ خرید لیئے گئے جو جناح ٹاؤن کی تمام یوسیز میں صفائی ستھرائی کے استعمال کیے دیے گئے
ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہی جماعت اسلامی کا مقصد ہے۔
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ ٹاؤن کی طرف سے خریدے گئے 15 لوڈر رکشہ ٹاؤن کے اندر صفائی ستھرائی میں مددگار ثابت ہونگے اور کوشش ہوگی کے ٹاؤن کی عوام کیلئے مزید ایسے اقدام کیئے جائیں۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے رہائشیوں نے چیئرمین رضوان عبدالسمیع کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔