سکھر: وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے سکھر کے دورے کا آغاز پولیو کے خاتمے کی ڈور-ٹو-ڈور مہم سےکیا
وزیر اعلیٰ سندھ نے یونین کائونسل نیو سکھر میں گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر مکینوں کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت دی
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے والدین سے مقالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے آپ کے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچا کر صحتمند مستقبل کو یقینی بناتے ہے۔والدین کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے میں نے آپ کے دروازے پر دستک دی ہے۔آپ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں
وزیر اعلیٰ سندھ نے دروازے پر دستک دے کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم قوم ہیں اور ہم نے پولیو کا خاتمہ کر کے دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا ہے۔
آج میں اپنی پولیو ٹیمز کے ساتھ فیلڈ میں ڈور ٹو ڈور مہم میں شامل ہوکر اپنی ٹیم کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، مکیش چاولہ ، ایم پی اے فرخ شاہ، سید جاوید شاہ، اور دیگر موجود تھے۔