جو قومیں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دیتی ہیں وہ ہی ترقی کرتی ہیں: نصرت اللہ

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی معنم ظفر نے گلبرگ ٹاؤن میں مشعل جلا کر اسپورٹس ویک کا آغاز کر دیا ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج،چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ،میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ اور ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف بھی موجود تھے

اس موقع پر بچوں نے مہمان خصوصی کے سامنے پریڈ پیش کی اور اسکول بینڈنے قومی ترانہ پیش کیا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آرم ریسلنگ اور رشہ کشی کا مقابلہ کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی معنم ظفر نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اس طرز کے پروگرام ہونا ایک خوش آئندہ تبدیلی ہے جس کا سہرا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور دوسرے شعبوں میں بھی رہنمائی کرتے رہیں گے آج 16 دسمبر سانحہ مشرقی پاکستان اور سانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے وہ پھول سے بچے ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج نے کہا کہ کھیل کود کے پروگرام بچوں کی نشونما کے لیے بیحد ضروری ہے اور یہ سال میں اس طرح کے دو پروگرام ہونے چاہیے اس موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن نے اپنی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اس سال بھی اسپورٹس ویک کا پروگرام منعقد کیا ہے جو کہ ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف اور ان کی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ یہ پوری دنیا کا اصول ہے کہ تعلیم اداروں میں تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بچوں کی گروتھ، طاقت اور قوت کے اندر بڑھوتری کے لیے غیر نسابی سرگرمیاں ضروری ہیں کیا تھا الحمدللہ گلبرگ نے پچھلے سال بھی ا سپورٹس ویک کا پروگرام منعقد کیا تھا اور اس سال اس سے بڑا پروگرام منعقد کیا ہے یہ بچے اس ملک اور اس شہر کا مستقبل ہیں جو قو میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دیتی ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہیں انشاء اللہ سات روز تک کھیلوں کے مختلف مقابلے ہوتے رہیں گے اور جیتنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن ظفراقبال اسکول کے اساتذہ طلبہ و طالبات اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں