تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی اتنا ہی ضروری ہے:سعید غنی

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کیڈٹ کالج سانگھڑ پہنچنے پر کالج پرنسپل کموڈور ذیشان علی و دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جام شبیر علی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر کو کیڈٹ کالج سانگھڑ میں انٹر ہائوس اسپورٹس چیئمپین شپ 2024 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر کیڈیٹ کالج کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی کو گارڈ آف آرڈر پیش کیا گیا اور کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے اسپورٹس چیئمپین شپ کے مختلف مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ میں کالج پرنسپل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے اس شاندار کیڈٹ کالج کو دیکھنے اور یہاں زیر تعلیم کیڈٹ سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں ایک شاندار ادارہ موجود ہے جو بچوں کے لئے تعلیم میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین کریں جب مجھے سیکشن اور کلاسز کا بتا رہے تھے، مجھے خوشی ہوئی کہ ہمارے کیڈٹ کے لئے یہاں جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کا انتظام کیا گیا ہے، چونکہ میں سندھ حکومت کا حصہ ہوں اور حکومت کے زیر سایہ ایسے ادارے چلتے ہیں تو خوشی اور فخر ہوتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کیڈٹ کالجز ہیں اور یہ بھی اعزاز بھی سندھ حکومت ہے کہ پہلا گرلز کیڈٹ کالج جو بختاور گرلز کیڈٹ کالج کے نام سے ہے وہ سندھ میں شروع ہوا۔امید ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبے بھی بچیوں کے کئے کیڈٹ کالجز کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں گےیہ بات دنیا میں ثابت ہوچکی ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی اتنا ضروری ہے۔اچھی تعلیم، اچھا ماحول اور کھیل کود کے لئے اچھے مواقع بھی میسر آنا چاہیے۔سانگھڑ کیڈٹ کالج کو جانے والی سڑک کو انشاءاللہ جلد ہی ٹھیک کروا دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ کالج کو چلا رہی ہے۔پاک نیوی تمام فورسز کے مقابلے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔آپ کی کامیابی آپ کے والدین کے چہروں کی خوشی آپ تمام کے لئے قابل دید ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں