بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ہم خیال گروپ کے یوسی چیئرمینز کا اجلاس، آخری فیصلہ جلد سنانے کی دھمکی

کراچی: پی ٹی آئی کے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ہم خیال گروپ کے یوسی چیئرمینز کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت پارلیمانی لیڈر اسد امان نے کی

اسد امان کا کہنا تھا کہ ہم نے سٹی کونسل کے گزشتہ اجلاس کا احتجاجاً بائکاٹ کیا تھا،کامیاب بائیکاٹ کے بعد ہم نے اپنے ممبران سے مشاورت کے لیے اجلاس بلایا ہے۔ہم نے اپنے مطالبات میئر کراچی کو آج سے 6 ماہ پہلے دیے تھے

پارلیمانی لیڈر اسد امان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات ذاتی نہیں بلکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے تھے۔ہمارا اب تک کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔ہم بروز بدھ، 18 دسمبر کو دوپہر 2 بجے کے ایم سی بلڈنگ میں پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

اسد امان نے مزید کہا کہ تمام منتخب چیئرمینز سے مشاورت کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،ہم نے جمہوری طریقے سے بائیکاٹ کیا اور جمہوری طریقے سے ہی احتجاج کریں گے۔یوٹیلیٹی بلز کی مد میں کے ایم سی کو ملنے والا فنڈ کہاں جارہا ہے؟کراچی تباہ حال ہوتا جارہا ہے۔کسی یونین کونسل میں ایک روپے کا کام نہیں کروایا جارہا۔ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اپنا آخری فیصلہ  جلد کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں