اب لوگ سنگل ماؤں کو بھی قبول کرنے لگے ہیں:سائرہ یوسف

اداکارہ سائرہ یوسف نے حالیہ انٹرویو میں سماجی دباؤ، خواتین کی مالی خودمختاری اور مستقبل کے شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے دوسری شادی کیلئے وہ خصوصیات بتا دیں جو وہ اپنے شوہر میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ آج کے دور میں طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ سے والدین اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ رشتے ختم ہونے کے بعد فوراً نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا اور میرے والدین بھی اب یہ بات سمجھ گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کا یہ دباؤ ہوتا ہے کہ عورت کو اپنی زندگی میں مرد کا سہارا چاہیے، لیکن اب لوگ سنگل ماؤں کو بھی قبول کرنے لگے ہیں۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ ہرعورت کو خودمختار ہونا چاہیے کیونکہ ہر کسی کا مضبوط خاندانی پس منظر نہیں ہوتا اور یہی مالی خود مختاری مشکل وقت میں ان کے کام آتی ہے۔

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عورتوں کو بچوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے نہ کہ انہیں پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔ دوسری شادی سے متعلق سوال پر اپنے شریکِ حیات کی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ مرد میں خوف خدا ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں